امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک گرین لینڈ کے معاملے پر کسی حل تک پہنچ جائیں گے۔ یورپی اتحادی سمجھیں کہ گرین لینڈ کو امریکی حصہ بننے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات کو محض ہسٹیریا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
سوئٹزرلینڈ میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے دوسرے روز امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے ڈیووس میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد تجارت، منصفانہ تجارت ہونی چاہیے۔ ری بیلنسنگ کو جاری رکھنا ضروری ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی تجارتی خسارہ غیرمعمولی رفتار کے ساتھ کم ہو رہا ہے۔ ’گرو بےبی گرو‘، تمام اتحادیوں کے لیے ہمارا ایجنڈا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سوئٹزرلینڈ نے یورپی یونین کے بینڈ ویگن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو مایوسی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک بیٹھ کر صدر ٹرمپ کے خطاب کا انتظار کیوں نہیں کرتے؟
اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین اور فرانسیسی رہنماؤں کے بیانات اشتعال انگیز تھے۔