برطانیہ نے لندن میں بڑے چینی سفارتخانے کے قیام کے منصوبے کو منظور کرلیا۔
برطانوی حکومت کے اس فیصلے پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
لبرل ڈیموکریٹس نے لندن میں بڑے چینی سفارتخانے کے قیام کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی سلامتی کو نظر انداز کر دیا ہے۔
لبرل ڈیموکریٹس نے یہ بھی کہا کہ چینی سفارتخانہ بنانے کے منصوبے پر پارلیمنٹ میں نئی بحث کا آغاز ہے۔
یاد رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سر کیئر اسٹارمر کا دورۂ بیجنگ متوقع ہے۔