برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.4 فیصد ہو گئی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تمباکو اور فضائی سفر کے کرایوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ 5 مہینوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ توقعات سے زیادہ رہا، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، روٹی اور اناج بھی مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی قیمتیں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد بڑھ گئیں۔