• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11: سیالکوٹ کی نئی فرنچائز کا مکمل نام اور لوگو سامنے آ گیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز کا مکمل نام اور لوگو سامنے آ گیا ہے، نئی ٹیم ’سیالکوٹ اسٹالیئنز‘ کے نام سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

نئی فرنچائز سیالکوٹ کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ اسٹالیئنز ایک نام نہیں سیالکوٹ کی پہچان ہے۔ پی ایس ایل میں سیالکوٹ اسٹالینز کے تاریخی اور مقبول نام سے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز کے کوآنر کامل خان نے بھی ٹیم کے نام اور لوگو کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے فرنچائز کو ’سیالکوٹ اسٹیلینز‘ قرار دے دیا۔

او زی ڈیولپرز نے 8 جنوری کو ہونے والی نیلامی کے دوران یہ فرنچائز ایک بھاری رقم 1.85 ارب روپے میں خریدی تھی۔ اس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ ٹیم کا نام سیالکوٹ اسٹیلینز رکھا جائے گا۔

ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے سیالکوٹ کے شریک مالک کامل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آپ نے اندازہ لگایا، آپ نے انتظار کیا، اور اب مجھے فخر ہے کہ میں باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹیلینز کا تعارف کرا رہا ہوں۔

فرنچائز کے مالک نے پاکستان کی اعلیٰ ترین کرکٹ لیگ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 11 میں سیالکوٹ اسٹالینزکے نام سے ٹیم ایکشن میں ہوگی، پاکستان سپر لیگ کے سفر کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہوں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا آغاز باضابطہ طور پر 26 مارچ 2026 سے ہوگا۔ پہلی مرتبہ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ اس مرتبہ فیصل آباد کو بھی میچز کی میزبانی کے لیے ایک اضافی وینیو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید