• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہو گا، بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی اعلامیہ میں کہا گیا کہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سیکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلادیش کے کھلاڑیوں، میڈیا پرسنز، آفیشلز اور فینز کو بھارت کے کسی وینیو پر خطرہ نہیں۔

بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے بھارت میں انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اس کے میچز کسی دوسرے ملک منتقل کیے جائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید