پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے چکوال کی جھگی نشیں ہونہار طالبہ نرگس گل کو حکومت کی جانب سے گھر دینےاور اس کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چکوال کی جھگی نشیں طالبہ نرگس گل نے والدین اور اساتذہ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی، نرگس گل نے راولپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک کےامتحانات میں 1004 نمبر حاصل کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے طالبہ کو مبارکباد دی اور 5 لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ انعام دیا، انہوں نےکہا کہ نرگس گل کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، قوم کی ہونہار بیٹی ہمارا فخر ہے۔
یہ ہونہار طالبہ پاکستان کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل ہے، طالبہ لاہور یا چکوال میں جہاں چاہے،اسےمفت گھر لے کر دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے نرگس گل کی بیمار نانی کا مفت علاج کرانے کابھی اعلان کیا۔