• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بجرنگ دَل کے کارکنوں کا پادری پر تشدد اور تذلیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ہندو تنظیم بجرنگ دَل کے ایک جتھے نے عیسائی پادری کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے دی نیو انڈین ایکسپریس نے خوفناک واقعے کے طور پر رپورٹ کیا ہے۔

پادری اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ ایک گھر میں دعائیہ اجتماع میں شریک تھے، جب ہجوم نے انہیں نشانہ بنایا۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق پادری کو زبردستی گائے کی غلاظت کھلائی گئی اور مذہبی نعرے لگوائے گئے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ہجوم نے پادری کو لاٹھیوں سے بری طرح مارا پیٹا، چہرے پر سرخ سندور مل دیا، جوتوں کا ہار پہنایا اور گاؤں میں گھمایا۔ درخواست کے باوجود پولیس نے انہیں مدد فراہم نہیں کی۔

ماہرین کے مطابق اقلیتوں پر اس قسم کے تشدد سے بھارت میں سماجی انتشار بڑھ رہا ہے اور ملک میں بغاوت کے خطرات مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید