• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلیے کمیٹی قائم کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ پنجاب حکومت کو 10 فروری تک کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکریٹری پنجاب کو کہا کہ وزیراعلیٰ کو مسئلے کی سنجیدگی سے آگاہ کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن مزید کوئی ایکشن لے گا تو شرمندگی ہوگی، 20 فروری کو ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ پنجاب کو بلا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کو لگا تو پھر معاملات خود ٹیک اور کرتے ہوئے الیکشن کروادے گا، شرمندگی کی بات ہے کہ پنجاب میں 2021 سے مقامی حکومت نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر مقامی حکومت کی ضروری نہیں تو پھر صوبائی حکومت کی بھی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید