• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سیاسی پناہ گزین سابقہ فوجی بیرکس میں منتقل کردیے گئے

تصویر بشکریہ: بی بی سی۔
تصویر بشکریہ: بی بی سی۔

برطانیہ میں سیاسی پناہ گزین سابقہ فوجی بیرکوں میں منتقل کردیے گئے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سیاسی پناہ گزین ایسٹ سسیکس میں منتقل کیے گئے۔ ہوم آفس نے اس کی تصدیق کی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹ سسیکس کے کرو برا ٹریننگ کیمپ میں 500 پناہ گزینیوں کو رکھا جائے گا۔ 

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود کے مطابق یہ اقدام مہنگے ہوٹلوں میں پناہ گزینوں کی رہائش ختم کرنے کا حصہ ہے۔   

میڈیا رپورٹ کے مطابق پناہ گزینوں کی سابقہ فوجی بیرکوں میں منتقلی کے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ 

حکومت کا کہنا ہے کہ کرو برا جیسے مقامات پر منتقلی سے برطانیہ کو پرکشش مقام سمجھ کر آنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ 

شبانہ محمود نے کہا کہ سیاسی پناہ گزینوں کا ہر ہوٹل بند کرنے تک ایسے مقامات متعارف کراتے رہیں گے۔ 

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق سیاسی پناہ گزینوں کیلئے 400 سے زائد ہوٹلوں پر یومیہ 9 ملین پاؤنڈ خرچ ہو رہے تھے، گزشتہ حکومت کے دور میں سیاسی پناہ گزینوں کیلئے 400 سے زائد ہوٹل کھولے گئے۔ 

ہوم آفس کے مطابق اب صرف 200 سے کم ہوٹلوں میں سیاسی پناہ گزین مقیم ہیں، مجموعی اخرجات بھی 15فیصد کم ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید