سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے16 سالہ نوجوان جا ں بحق ہو گیا۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ محلہ تاج پورہ دارہ آرئیاں میں پیدل گزرتے ہوئے بجلی کے پول سے اچانک لگنے سے 16 سالہ نوجوان انہضام سکنہ سبز پیر شدید طور پر جھلس کر خالق حقیقی سے جاملا۔ تھانہ اہلکار امجد کے مطابق مرحوم مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور چھٹی کے بعد گھر جارہا تھا ،دریں انثا اہل علاقہ نے گیپکوحکام کےخلاف مون سون کے موسم میں بجلی کے پولوں کی حظاظت کے اقدامات نہ کرنے پر احتجاج بھی کیا۔