سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ حبیب پورہ نئی آبادی کے رہائشی ملک عمران کے گھر گذشتہ رات تین بجے اوپری منزل کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کونیند سے بیدار کرنے کے بعد گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ کی نقدی، 6 لاکھ کے پرائز بانڈز،20 تولے زیوارت اور 7عدد موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔تھانہ اہلکارنے بتایا کہ مدعی پل ایک پر نیوزین میڈیکل کا مالک ہے اور وہ منگل کی رات جنازہ پڑھ کر ایک بجے کے قریب گھر آیا جس کے دوگھنٹے کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہوسکا۔