وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوبے کو برباد کرچکی، اب ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔
ایک بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ ملک میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی مسلسل ملک میں عدم استحکام اور انتشار کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ صوبے کو برباد کر چکے اور اب ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، عوام ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی نے پشاور سے ریلی کا آغاز کیا ہے، جو نوشہرہ سے ہوتے ہوئے مردان میں اختتام پذیر ہوگی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے نوشہرہ میں ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن ہوتا ہے، کبھی ایک گملا بھی نہیں توڑا۔