کراچی (نیوز ڈیسک) وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت مبینہ طور پر کیوبا میں نئی قیادت کی تلاش میں ہے اور اس کا ہدف رواں سال کے آخر تک وہاں کی کمیونسٹ حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی کامیاب بے دخلی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اب کیوبا میں حکومت کی تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیوبا کی حکومت کے اندرونی حلقوں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ امریکی عہدے داروں کا خیال ہے کہ کیوبا کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے کیونکہ وینزویلا کی طرف سے ملنے والی امداد میں کمی آ گئی ہے۔