ریاض (شاہد نعیم)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پاکستانی جڑے بچے سفیان اور یوسف کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض فیملی کے ہمراہ پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر جڑواں بچوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال میں معائنہ اور علیحدگی کی سرجری کا جائزہ لینے کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ شاہی عدالت کے مشیر، شاہ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سپروائزر اور جڑواں بچوں کیلئے سعودی پروگرام کی میڈیکل اینڈ سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے عظیم انسان دوست اقدام کیلئے دانشمندانہ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔