کراچی(نیوڈیسک)کم جونگ اُن دوبارہ حکمران جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے نیشنل کانگریس میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب کیا، پیانگ یانگ میں 5 سال بعد منعقد اس اہم اجلاس میں ہزاروں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔