• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکا سے مذاکرات پر آمادگی کا اعلان، حملے پر سخت جواب کی وارننگ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کا امریکا سے مذاکرات پر آمادگی کا اعلان، حملے پر سخت جواب کی وارننگ، وزارت خارجہ ایران کا کہنا تھاجوہری پروگرام پر سفارتی حل کیلئےتیار ، اگر واشنگٹن نے فوجی جارحیت کی تو بھرپور دفاع کرینگے، ٹرمپ کی فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد تہران نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ حملہ محدودہو یا لامحدود دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ سفارتی حل کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر واشنگٹن نے فوجی جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو وہ بھرپور دفاع کرے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر محدود حملے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید