• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا خوف، بھارت کا اسرائیل سے جدید جنگی نظام خریدنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کا خوف، بھارت کا اسرائیل سے جدید جنگی نظام خریدنے کا فیصلہ، میزائل نظاموں کو جدید سینسرز، مصنوعی ذہانت اور سائبر جنگی صلاحیتوں کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ مودی کے دورے میں معاہدے کی توقع، آئرن بیم لیزر اور جدید میزائل نظام میں دلچسپی، نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان جنگی تعاون کو وسیع کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کے آپریشن سندور کے تناظر میں بھارت نے اسرائیل سے جدید ڈرون، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور لیزر پر مبنی جنگی نظام حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان کی جانب سے ممکنہ میزائل، ڈرون یا فضائی حملوں کا مؤثر توڑ کیا جا سکے۔ بھارت آئرن بیم جیسے سو کلو واٹ لیزر ہتھیار کو اپنے جنگی نظام میں شامل کر کے مضبوط کثیر سطحی حصار قائم کرنا چاہتا ہے، جبکہ باراک آٹھ اور دیگر میزائل نظاموں کو جدید سینسرز، مصنوعی ذہانت اور سائبر دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید