• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارامکو نے 100 ارب ڈالر خام تیل کی کھیپ امریکی اور بھارتی کمپنیز کو فروخت کردیں

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب کی کمپنی ارامکو نے 100ارب ڈالر مالیت کے الجافورہ گیس پلانٹ سے انتہائی ہلکے خام تیل (الٹرا لائٹ کروڈ) کی کئی کھیپیں بڑی امریکی کمپنیز اور ایک بھارتی ریفائننگ کمپنی کو فروخت کی ہیں۔ چار تجارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ارامکو اس ماہ کے آخر میں پہلی کھیپ برآمد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ الجافورہ منصوبہ میں 2290 کھرب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب بیرل کنڈنسیٹ (گیس سے حاصل ہونے والا مائع تیل) کے ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ ارامکو کے گیس کی پیداوار بڑھانے، عالمی سطح پر قدرتی گیس کے شعبے میں کلیدی کھلاڑی بننے اور ہلکے خام تیل کی فراہمی میں اضافے کے عزائم کا مرکزی حصہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بڑی امریکی کمپنی شیفرون نے الجافورہ سے کنڈنسیٹ کی دو کھیپیں اس ماہ کے آخر اور مارچ میں لوڈنگ کیلئے خریدی ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید