• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوزن رائس کو بورڈ سے نہ ہٹایا تو نتائج بھگتنا ہونگے، ٹرمپ کی نیٹ فلکس کو دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) سوزن رائس کو بورڈ سے نہ ہٹایا تو نتائج بھگتنا ہوں گے, ٹرمپ کی نیٹ فلکس کو دھمکی، وارنر برادرز ڈسکوری کے حصول کی جنگ میں صدارتی مداخلت، رائس کو سیاسی کارکن قرار دے کر تنقید، نیٹ فلکس اور پیراماؤنٹ کے درمیان وارنر برادرز اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ کاروبار کے حصول کیلئے سخت مقابلہ جاری ہے۔ گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹ رہنما سوزن رائس کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ہٹائے، بصورت دیگر نتائج کا سامنا کرے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں رائس کو سیاسی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی اہلیت پر سوال اٹھایا۔ سوزن رائس ماضی میں صدر براک اوباما کی قومی سلامتی مشیر اور اقوام متحدہ میں سفیر رہ چکی ہیں جبکہ صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نیٹ فلکس اور پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس کے درمیان وارنر برادرز ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ کاروبار کے حصول کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت وارنر برادرز کے بڑے اثاثے اور ایچ بی او جیسے چینلز نئی ملکیت میں جا سکتے ہیں۔ پیراماؤنٹ کی جانب سے اربوں ڈالر کی پیشکش سامنے آ چکی ہے اور میڈیا انڈسٹری میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اگر یہ انضمام مکمل ہو گیا تو نئی کمپنی اسٹریمنگ مارکیٹ کے بڑے حصے پر قابض ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ کی حالیہ مداخلت نے اس کارپوریٹ معاملے کو مزید سیاسی رنگ دے دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید