• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیش کی بے دخلی پر پاکستان کرکٹ بورڈ احتجاجاً مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔

پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گفتگو کا امکان ہے۔

پی سی بی نے میگا کرکٹ ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے متعلق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید