• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازا، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا سندھ اسمبلی نہ چلنے دینے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک صوبائی اسمبلی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 دن گزر گئے لیکن سوالات کے جوابات نہیں مل رہے، صوبائی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عوام ہمارا ساتھ دیں، جب تک سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب اچھا ہے کی پالیسی پر اسمبلی نہیں چلے گی، کھلم کھلا بول رہے ہیں اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔

علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ 10دن ہوگئے لیکن لاشیں نہیں ملیں، ہم کہتے ہیں جو ذمے دار ہے، اسے سزا دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید