کراچی میں سانحہ گل پلازا کے بعد عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
عمارت کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کا کام جاری ہے، ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلے عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگی، بیسمنٹ میں موجود داخلی اور خارجی راستوں پر تالے لگے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے ویڈیوز اور دیگر شواہد سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔
گل پلازا میں آگ 17 جنوری کی شپ سوا 10 بجے لگی تھی، آگ سے 1200 دکانیں متاثر ہوئیں اور ایک حصہ زمین بوس ہوا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو مجموعی طور پر 79 لاپتہ افراد کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 73 لاشوں کی باقیات برآمد کی جاچکی ہیں، 23 کی شناخت مکمل کر کے انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔