• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سولر پینل منصوبے میں 3 ارب سے زائد کی کرپشن، نیب تحقیقات شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے محکمہ توانائی میں سولر پینل فراہمی کے منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس کے بعد سولر پینل فراہمی کے منصوبے کے ریکارڈ کی تفصیلات نیب کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے کم آمدنی والے افراد میں 2 لاکھ سولر پینل فراہمی کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے 10 کروڑ ڈالر کے قرض سے جاری تھا۔

کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی نے کاغذات میں جعلسازی کرکے مبینہ طور پر 3 ارب 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر نے پروجیکٹ کے عملے کی ملی بھگت سے مطلوبہ تعداد میں سولر یونٹس فراہم نہیں کئے تاہم کاغذات میں اسے مکمل دکھایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید