• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھولاری گودام سے گندم کی کی 65 ہزار بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں، اینٹی کرپشن

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ذیشان میمن نے کہا ہے کہ بھولاری گودام سے گندم کی 65 ہزار بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں۔

ایک بیان میں ذیشان میمن نے کہا کہ گرفتار فوڈ انسپکٹر کو اسپیشل کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے، عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ انسپکٹر کو گزشتہ رات نوشہرو فیروز سے گرفتارکیا گیا، گندم بوریوں کی خرد برد میں 3 ملزمان ملوث ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے سندھ حکومت کو تحریری درخواست کردی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے سیکرٹری فوڈ کو گندم کی بوریاں غائب ہونے کی نشاندہی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید