بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا ٹی 20 ورلڈ کپ معاملے پر پاکستان کی جانب بنگلادیش کی حمایت پر پھٹ پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے ورلڈ کپ سے نکالے جانے پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ بنگلادیش کھیلے۔
نائب صدربی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے بنگلادیش کو مکمل سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی تھی، ہم نے بنگلادیش کی ٹیم کوکہا تھاکہ انہیں بھارت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا میچز کولمبو میں کھیلنے ہیں۔
راجیو شکلا نے الزام لگایا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور بنگلادیش کو اکسا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ لیکن آئی سی سی نے درخواست رد کرتے ہوئے سری لنکا کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔