• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد نے 8 فروری کو ہڑتال پر مشاورت کرلی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور ہڑتال پر مشاورت کرلی۔

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، محمد زبیر، عمار علی جان اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 8 فروری کے بین الاقوامی سطح پر یوم سیاہ منانے اور ملک گیر ہڑتال پر مشاورتی عمل مکمل کیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق 8 فروری پاکستانی قوم کی اجتماعی تضحیک کا دِن ہے، اس روز عوام کے بنیادی اختیار اور حکمران چننے کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، عوام کو اس دن بے اختیار اور اُن کی حیثیت کو بے معنی کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق 8 فروری کی ہڑتال سے متعلق جماعتوں اور اُن کی تنظیموں کے لیے ہدایات مرتب کی گئیں۔

اجلاس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دی گئی سزا کو آزادی اظہار آزادی اور فیئر ٹرائل کے حقوق پر کاری ضرب قرار دیا۔

اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فی الفور نئے انتخابات کرانے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید