قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے وزیر مذہبی امور سے حج کوٹہ مانگ لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سردار یوسف نے آن لائن شرکت کی۔
پی پی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر ممبر پارلیمنٹ کو 10، 10 افراد کے لیے حج کوٹہ دیا جائے، ہر ممبر 10 نام لیٹر ہیڈ پر وزارت کو بھجوائے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کمیٹی ممبر کو لوگوں کو حج پر بھجوانے کی اجازت ہونی چاہیے اور اسے حج کوٹہ کا نام نہ دیا جائے، اس طرح ممبر خوش ہوجائیں گے اور ہمیں ثواب بھی ملے گا۔
دوران اجلاس وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ ہم اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے حج کے لیے تجویز ناموں کو قبول کرتے ہیں، وزیر مملکت کی جانب سے بھی جو نام بھجوائے وہ شامل کیے گئے۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شگفتہ جمانی نے مزید کہا کہ اب حج کے لیے ہر ممبر پارلیمنٹ کو 10 نام بھجوانے کی اجازت دی جائے۔