• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگرڈ نامی طوفان اگلے ہفتے تباہی مچا سکتا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات

برطانوی محکمہ موسمیات کی طرف سے انگرڈ نامی طوفان اگلے ہفتے موسلادھار بارشوں اور تیز آندھیوں کے ساتھ تباہی مچا سکتا ہے۔

پیش گوئی میں وارننگ دی گئی ہے کہ 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز  ہوائیں اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں‘ ریل لائن بند اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی طوفان کی وجہ سے سخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

1865میں تعمیر ہونیوالے ٹیگن ماؤتھ گرینڈ پیئر کے بڑے حصے گزشتہ روز بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سخت متاثر ہوئے ہیں، ٹیگن ماؤتھ کے میئر کونسلر کیٹ ولیمز  نے اس پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

باور کیا جا رہا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک جنوب مغربی انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بعض مقامات پر شدید بارشوں ہوں گی جس کے لیے ییلو وارننگ بھی دی گئی ہے۔

سمرسیٹ، ڈیون اور کارن وال اور ساؤتھ ویلز کے زیادہ تر حصے پر محیط علاقوں‘ شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کیلئے بھی مختلف الرٹس اور وارننگ جاری کی گئیں۔

زیادہ تر جنوب مغرب میں تقریباً 20 سے 40 ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بعض مقامات پر پچاس ملی میٹر تک شدید بارشوں کی بھی توقع ہے۔

میٹ آفس کی طرف سے سیلابی صورتحال میں مختاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید