• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کردیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کے مطابق لاہور فارنزک لیبارٹری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ماہرین اب معائنہ کریں گے، گل پلازا کا معائنہ کرنے میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عمارت کو پہلے ہی مخدوش قرار دیا جاچکا ہے، فارنزک ٹیم ماہرین کے ہمراہ گل پلازا میں آتشزدگی کی وجوہات پر کام کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 73 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 23 جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی جاچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید