کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں چورنگی پر واقع کلینک میں لگی آگ سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق کلینک میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پالیا گیا، تاہم حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 80 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے جلتی سگریٹ کو موبائل فون پر رکھ دیا تھا جس سے کلینک میں آگ لگ گئی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ کلینک رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم تھا۔
کلینک جاں بحق شخص کے بیٹے کا ہے، متوفی کی رہائش کلینک کے اوپر والے فلیٹ میں تھی۔