• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں آ گ لگنے کے واقعات، دم گھنٹے سے کمسن بچہ جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں دم گھنٹے سے کمسن بچہ جاں بحق جبکہ بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار نمبر 2 ڈاک خانے کے قریب گھر میں قائم اسکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کے عملے نے اسکول میں پھنسے بچوں کوریسکیو کیا تاہم اس دوران ڈھائی سالہ احد زیدی ولد نادر زیدی کی حالت بگڑ گئی جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ 120کے مکان میں قائم اسکول کے گراؤنڈ فلورکی کلاسوں کے عقب میں بنے دو کمروں میں لگی،پہلی منزل پر رہا ئش ہے، آتشزد گی کے دوران کمرے میں موجود پردے ،الماریاں ،کاغذات جل ہوگئے، بچہ دم گھنٹے سے جاں بحق ہوا جو اسکول کی ایک ٹیچر کا بیٹا بتایا جاتا ہے، لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کے عملے نے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پاکرکولنگ کا عمل شروع کردیا جبکہ گودام کے اطراف میں واقع ایک مکان ،کرسیوں کے گودام اور مسجد کو جل نے سے بچالیا گیا اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ خلیل مارکیٹ کے قریب کپڑوں کے گودام میں آگ کی اطلاع پرریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں، فائر بریگیڈ کے مطابق ایک گاڑی نےآگ پر قابو پالیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید