• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا واقعے کی انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو جوڈیشل انکوائری کروائیں گے: شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گل پلازا واقعے پر انکوائری رپورٹ کسی بھی وقت آ سکتی ہے، اگر انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کرائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں جسے بھی ذمے دار نامزد کیا گیا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت گل پلازا کو دوبارہ تعمیر کرنے جا رہی ہے، گل پلازا میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی دکانیں تھیں،  تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ایس او پیز پر بات کر رہی ہے، جہاں ایس او پیز مکمل نہیں ہوں گی، ان مارکیٹوں کو بند کر دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں شفٹ کیا جائے گا، ہمارا پہلا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے۔

قومی خبریں سے مزید