سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے قائد کے کہنے پر شہر بند کرواتے تھے، اُن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔
فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے جواب میں جیو نیوز سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم سانحہ گل پلازا کے دوسرے روز سے سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کےلیے منع نہیں کیا، کہہ چکے کہ رپورٹ آئے گی تو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کریں گے، حتمی رپورٹ آئی نہیں ایم کیو ایم والے تماشہ کر رہے ہیں۔
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ کل تک ایم کیو ایم وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر سے استعفیٰ مانگ رہی تھی، ان کی تنقید کا جواب دیا تو میرا بھی استعفیٰ مانگ لیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور فارنزک لیب والوں کو بھی بلایا ہے، ہم چاہتے ہیں واقعے کی انکوائری پایہ تکمیل تک پہنچے، ایم کیو ایم کے کہنے پر نہیں چلیں گے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اپنے قائد کے کہنے پر شہر کو بند کروا دیتے تھے، ایم کیو ایم والوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے عجیب باتیں کر رہے ہیں، آج انہوں نے سیکیورٹی واپس لینے کا الزام لگایا ہے، ان کے کہنے پر نہیں پارٹی قیادت کے کہنے پر استعفیٰ دوں گا۔