• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تشدد بل و کم سنی کی شادیوں سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کیا کہا؟

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے وفاقی حکومت کے گھریلو تشدد بل اور کم سنی کی شادیوں سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔

صحافی نے وفاقی وزیر سے استفسار کیا کہ گھریلو تشدد بل اور کم سنی کی شادیوں سے متعلق بل پر کیا مذہبی امور و نظریاتی کونسل کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے؟

سردار محمد یوسف نے جواب دیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اسی وجہ سے بنائی گئی تھی کہ وہ اس طرح کے امور کو دیکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ وزارت پارلیمانی امور کے ساتھ مل کر کونسل دیکھنے کی مجاز ہے، ان کی رائے کے مطابق قانون سازی اسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے ہی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ارکان اسمبلی کو سرکاری سطح پر حج و عمرے پر بھیجنا اسپیکر کی صوابدید ہے، حج کےلیے سرکاری سطح پر کسی کےلیے کوئی کوٹہ مختص نہیں۔

قومی خبریں سے مزید