• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازا کی رپورٹ مسترد کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سانحہ گل پلازا پر سندھ حکومت کی پیش کردہ رپورٹ مسترد کردی۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی شہر کے اتنے بڑے سانحے کا ذمے دار کسی معصوم بچے کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے، سندھ حکومت اپنی بدترین نااہلی اور کرپشن معصوم بچے کے پیچھےچھپا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت یہ بتائے، 3 دن تک آگ کیوں نہیں بجھائی گئی؟ پیشہ ورانہ، مجرمانہ غفلت کے باعث اموات میں اضافے کی ذمے دار صرف سندھ حکومت ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سانحہ گُل پلازا کی ملزم بھی، مدعی بھی، محقق بھی اور منصف بھی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے۔

قومی خبریں سے مزید