کراچی(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کمیٹی کو وینزویلا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کی صورتحال 4ہفتے پہلےکی نسبت اب بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں استحکام اور بحالی چاہتے ہیں وہاں کے حالات آنے والے مہینوں میں اور بھی بہتر ہں نگے۔مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا امریکا میں ایران اور روس کے لیے بنیادی پراکسی تھا۔