• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کا ہاسٹل میں قتل کیس، 2 گواہان کے بیان قلمبند

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو ہاسٹل میں قتل کرنے کے کیس میں 2 گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید کیانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ملزم فیروز کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 عدالت میں آج 2 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

جج افضل مجوکہ کے حکم کے مطابق اگلی سماعت 3 فروری کو بقیہ گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ طالبہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید