• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کا مقدمہ درج

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیٹے کو فون پر بتایا گیا کہ آپ کی بہن اور بھتیجی مین ہول میں گر گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ پروجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

بھاٹی چوک پر ماں اور بچی کے سیوریج لائن میں گرنے کے بعد انتظامیہ نے ابتداء میں واقعے کو دبانے اور میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور ماں، بچی کے گرنے کی اطلاع کو فیک قراردیا۔

انتظامیہ کا موقف تھا کہ ایسا کوئی حادثہ پیش ہی نہیں آیا، تکنیکی طور پر اس ہول میں کسی انسان کا ڈوبنا ممکن ہی نہیں۔

پولیس نے بھی ابتدائی تفتیش میں واقعے کو میاں بیوی کے جھگڑے کا رنگ دینے کی کوشش کی، شوہر کا بیوی کے ساتھ تنازع اور سنگین الزامات کی رپورٹ بنا دی۔

شک کی بنیاد پر شوہر سمیت 3 افراد کو حراست میں بھی لیا بعد میں کہا کہ کسی کو حراست میں نہیں لیا۔

قومی خبریں سے مزید