وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازا کی جوڈیشل انکوائری کےلیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
واضح رہے کہ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر گل پلازا پر 17 جنوری کی رات آگ لگ گئی تھی۔
واقعے میں 80 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو کے دوران ایک فائر فائٹر نے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
اب سے قبل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت واقعے کی جوڈیشل انکوائری کےلیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے گل پلازا کے معاملے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور ہائیڈرنٹ انچارج کے ڈبلیو ایس بی کو معطل کردیا گیا ہے۔