• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں: رہنما پی ٹی آئی

عدالتی فیصلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل
عدالتی فیصلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں۔

راولپنڈی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے خبریں تشویشناک ہیں، ان کی صحت سے متعلق خاندان کو بےخبر رکھا گیا، ان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آج رات ہم دھرنا دیں گے، ہماری پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پہنچ رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیڈر کا معاملہ ہے، ایسے نہیں جانے دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حالات کو زبردستی خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی اور ہماری ملاقات کروائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید