• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم اب خاموش نہیں رہے گی‘ جلد شعلے اٹھیں گے‘ سلمان اکرم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ دو دن کے واقعات نے ظلم اور بریت کی مثال قائم کی ہے‘ملک میں فسطایت کانظام قائم ہے‘ہمارے ملک کو بیچا جارہا ہے‘یہ نہیں ہوسکتاکہ آپ لوگوں کی حرمت‘ووٹ کو پامال کریں اور قوم خاموش رہے‘ ایسا اب نہیں ہوگا‘بہت جلد شعلے اٹھیں گے ‘اب یہ بالکل واضح ہے کہ اس ملک میں بربریت کرنے والا، انتشار پھیلانے والاکون ہے‘سندھ میں عوام کس طرح باہر آئی یہ سب نے دیکھا، کراچی شہر میں سڑکیں جام ہوگئیں، سندھ میں جہاں جہاں ہم گئے عوام نے اپنی آزادی اور عمران خان سے محبت کا اظہار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کیلئے جب ہمارے لوگ جلسہ گاہ پہنچے تو وہاں پارٹی عہدیدار اور وینڈرز پر بدترین بربریت کی گئی، گاڑیاں توڑی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید