اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والی گاڑی کی مالکن کو سپرداری پر حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ سنایا، خاتون نے اسپیشل کورٹ کے سپرداری پر گاڑی حوالے نہ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کے پوتے نے ان کی اجازت کے بغیر گاڑی لی اور المناک واقعہ پیش آیا، وہ سو رہی تھیں جب حادثے میں 3 رینجرز اہلکار شہید اور 3 دیگرز خمی ہوگئے۔
تحریری حکمنامہ کے مطابق گاڑی درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو کہ ملزم کی دادی ہیں، ملزم جو ذہنی طور پر مکمل طور پر مستحکم نہیں اور عدالت سے ضمانت پر رہائی پا چکا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور گاڑی اب ثبوت کے طور پر عدالت کو درکار نہیں، درخواست گزار مکمل طور پر بے قصور ہے اور گاڑی ان کے علم یا اجازت کے بغیراستعمال کی گئی۔