• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطرفی کالعدم ہونے پر تنخواہ کی ادائیگی خود بخود لازم نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی)برطرفی کالعدم ہونے پرتنخواہ کی ادائیگی خود بخود لازم نہیں،سپریم کورٹ، اختیار متعلقہ مجاز اتھارٹی کے پاس ہے،متعدد سول اپیلوں اور پٹیشنز پر مشترکہ فیصلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس ملازمین کی برطرفی کے بعد بحالی اور بقایاجاتِ تنخواہ سے متعلق اہم قانونی اصول واضح کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محض برطرفی کا حکم کالعدم ہونے سے سابقہ مدت کی مکمل تنخواہ کی ادائیگی خود بخود لازم نہیں ہو جاتی بلکہ اس بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار متعلقہ مجاز اتھارٹی کے پاس ہے تاہم یہ اختیار منصفانہ، معقول اور شفاف بنیادوں پر استعمال کیا جانا لازم ہے۔رپورٹنگ کے لئے منظور شدہ تحریری تفصیلی فیصلے کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا پولیس کے ملازمین سے متعلق متعدد سول اپیلوں اور سول پٹیشنز پر ایک مشترکہ فیصلہ جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید