• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی وقوعہ الگ الگ ٹرائل فیصلہ کیسے کیا گیا؟ جسٹس محسن کیانی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے ذیشان مسیح کی جیل اپیل میں پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ ایک ہی وقوعہ کی ایف آئی آر اور کراس ورژن کا الگ الگ ٹرائل اور فیصلہ کیسے کیا گیا؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے قانونی سوال اٹھا یا، وکیل دوسرے ٹرائل سے شہادت دکھا رہے ہیں تو وہ عدالت کیسے دیکھ سکتی ہے؟ وکلاء چیف جسٹس سے مل کر بتائیں کہ جج صاحب نے یہ آرڈر کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید