• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور حادثہ ایک جرم ہے، میرا سر شرمندگی سے جھکادیا: وزیراعلیٰ پنجاب

ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاکہ نااہلی چھپی رہ سکے، مریم نواز - فوٹو: فائل
ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاکہ نااہلی چھپی رہ سکے، مریم نواز - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے دل میں معصوم جانوں کا نقصان محض حادثہ نہیں، ایک جرم ہے۔ اس حادثے نے میرا سر شرمندگی سے جھکادیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاکہ نااہلی چھپی رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے افسر جو ایک کھلے مین ہول کی حفاظت بھی نہیں کرسکتے، انہیں عہدہ رکھنے کا حق نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گی جب تک انصاف نہیں دیا جاتا، جب تک دو بیٹیوں کے خون کا حساب نہیں لیا جاتا، ہر ذمہ دار افسر کو سزا نہیں دی جاتی تب تک چپ نہیں بیٹھوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میری بار بار دی گئی ہدایات کے باوجود قیمتی جانیں فرائض سے غفلت کے باعث ضائع ہوگئیں۔ جو چیز اور بھی تکلیف دہ ہے وہ سچائی کو دبانے کی کوشش ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ واضح رہے غافل اور بےایمان افسران کا وقت ختم ہوگیا ہے، میں اس خاندان کےلیے ڈھال بنوں گی جسے انصاف کے بجائے ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر جان کی قدر کی جائے گی، چاہے ملوث افسر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید