• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں 108 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اورمقابلوں کے بعد108ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورمنشیا ت بر آمدکر نے کا دعوی کیا ہے۔کر اچی پولیس تر جمان کے جانب ٍسے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں63چھاپہ مار کارروائیوں اور03مقابلوں کے بعد108ملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ 2ملزمان مارے گئے ۔گرفتارملزمان میں02ڈکیت ،اسلحہ ایکٹ 20،امتناعہ منشیا ت کے مقدمے میں12ملزمان،07مفرورواشتہاری اوردیگر جرائم میں ملوث67ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے24ہتھیاراور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہیں , گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
تازہ ترین