بھارت میں ہندوتوا نظریے پر کاربند انتہا پسند عناصر نے مودی سرکار کی سرپرستی میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی زندگی مشکل بنا دی۔
ان انتہا پسند عناصر کی جانب سے عبادت گاہوں پر حملے، دھمکیاں اور تشدد معمول بنتا جا رہا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق اڑیسہ میں انتہا پسند ہندو چرچ میں گھس آئے جہاں انہوں نے مسیحی شہریوں کو عبادت سے روکا اور گاؤں سے بے دخل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
اگلے ہی روز حملے میں مسیحی برادری کے 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل ایک پادری پر تشدد، جوتوں کا ہار پہنانے اور گوبر کھلانے کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا تھا۔