• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی حکومت اور کرد فورسز میں جامع معاہدہ طے پا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

شام کی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان ایک جامع معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دمشق سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت کرد فورسز اور ان کی انتظامیہ کو بتدریج مرکزی ریاست میں ضم کیا جائے گا۔ شامی سیکیورٹی فورسز شمال مشرقی شہروں حسکہ اور قامشلی میں تعینات ہوں گی۔  

رپورٹ کے مطابق شامی ڈیموکریٹک فورسز سے تین شامی فوجی بریگیڈز تشکیل دی جائیں گی۔  

خبر ایجنسی کے مطابق کرد اکثریت والے شمالی علاقے کوبانی کے لیے بھی ایک الگ بریگیڈ قائم کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید