• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی استعمال میں 22 فیصد اضافہ، نیپرا کا فی یونٹ ریٹ بڑھانے پر غور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ملک میں بجلی کے استعمال میں 22 فیصد اضافے کے بعد 48 پیسے فی یونٹ اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔

دسمبر 2025 میں صنعتی اور زرعی طلب کے باعث بجلی کا استعمال بڑھ کر 2 اعشاریہ 4 ارب یونٹ ہوگیا۔

شمسی توانائی کے تیزی سے پھیلاؤ سے گرڈ اسٹیشنز پر انحصار کم ہوا ہے، جس کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ صنعتی صارفین کی قیمت میں اضافے کی مخالفت کی گئی ہے۔

پاور حکام کے مطابق دسمبر 2025ء میں پاکستان میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط طلب رہی۔

قومی خبریں سے مزید