بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے۔
اس معاملے میں سلمان اکرم راجا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سردار لطیف کھوسہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے بعد اٹارنی جنرل سے بھی ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی، جس میں پی ٹی آئی رہنما نے اپنے تحفظات رکھے۔
ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ بات آپریشن اور اڈیالہ سے پمز لانے تک پہنچ گئی اور بتایا تک نہیں گیا، پمز اسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ ہے ہی نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن تک جھوٹ بولتے رہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ہماری ریڈ لائن ہے، رجسٹرار کو کہہ دیا کہ ہمارے تحفظات چیف جسٹس تک پہنچا دیں۔